• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 5586

    عنوان:

    میری آمدنی پچیس ہزار روپیہ ہے۔ میں یہ آمدنی اپنے والدین کو دے دیتاہوں اور جب ضرورت ہوتی ہے تو ان سے لے لیتا ہوں۔ اس حالت میں کیا میرے اوپر شرعی احکام جیسے زکوة اور قربانی وغیرہ نافذہوں گے؟

    سوال:

    میری آمدنی پچیس ہزار روپیہ ہے۔ میں یہ آمدنی اپنے والدین کو دے دیتاہوں اور جب ضرورت ہوتی ہے تو ان سے لے لیتا ہوں۔ اس حالت میں کیا میرے اوپر شرعی احکام جیسے زکوة اور قربانی وغیرہ نافذہوں گے؟

    جواب نمبر: 5586

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 216=216/ م

    اگر آپ اپنی پوری آمدنی اپنے والدین کو بطورِ ملکیت دیدیتے ہیں یعنی ہبہ کرکے ان کو قابض و مالک بنادیتے ہیں اور آپ کی ذاتی ملکیت میں اتنا مال و روپیہ نہیں ہوتا جو نصاب شرعی کو پہنچ جائے تو آپ کے ذمہ زکاة و قربانی واجب نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند