• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 1968

    عنوان:

    چودھویں ذی الحجہ کو غیر مقلدین جانور ذبح کرتے ہیں، کیا کسی حدیث سے اس کا جواز ثابت ہوتاہے؟

    سوال:

    چودھویں ذی الحجہ کو غیر مقلدین جانور ذبح کرتے ہیں، کیا کسی حدیث سے اس کا جواز ثابت ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 1968

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1698/ ھ= 310/ تھ

     

    ایک حدیث سے اس کا جواز ثابت ہوتاہے مگر وہ حدیث انتہائی ضعیف اور متکلم فیہ حدیث ہے بلکہ بعض حضرات نے اس پر موضوع (گھڑی ہوئی حدیث) ہونے کا حکم لگایا ہے۔ نصب الرایة ج۴ ص۲۱۳ میں بسط سے اس حدیث پر کلام ہے، خلاصہ وہ ہے جو ہم نے نقل کردیا اسی لیے ہمارا عمل اس حدیث پر نہیں ہے اور یہی احتیاط کا مقتضی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند