• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 1765

    عنوان: چین کے قومی ریسٹورینٹوں میں چکن یا بڑے کا گوشت کھانا حلال ہے یا نہیں؟

    سوال: میں چین کے ایک مسلم کالج کا طالب علم ہوں ، میں ا پنے کچھ دوستوں کے ساتھ یہاں کے ریسٹورینٹ میں کھاناکھانے کے لیے جاتاہوں۔ براہ کرم، میر ی رہنمائی فرمائیں کہ کیا کثیر قومی ریسٹورینٹوں میں چکن یا بڑے کا گوشت کھانا حلال ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 1765

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1479/ ھ= 1156/ ھ

     

    ہمیں وہاں (چین) کے ریسٹورینٹوں کا حال معلوم نہیں ہے، حلال جانور کو اگر اسلامی طریق پر ذبح کیے جانے کا اہتمام ہوتا ہو اور گوشت کی حلت پر آپ کا دل مطمئن ہو تو کھالینے کی گنجائش ہے ورنہ نہیں۔ اور بہتر صورت یہ ہے کہ زندہ مرغ یا دوسرا کوئی حلال جانور خریدکر خود اسلامی طریقہ سے ذبح کرکے گوشت پکالیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند