• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 176355

    عنوان: كیا جانور كو حلال کرتے وقت قبلہ رخ کرنا ضروری ہے ؟

    سوال: مرغی کو حلال کرتے وقت قبلہ کے رخ کرنا کیاضروری ہے ؟ اور مرغی حلال کرتے وقت کوئی بسم اللہ اللہُ اکبر کہنا بھول جائے تو کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 176355

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 539-406/SN=06/1441

    (۱) ضروری تو نہیں، لیکن قبلہ رخ کرنا مستحب اور اچھا ہے ․․․․․․ المستحب أن یکون الذابح مستقبل القبلة والذبیحة موجھة إلی القبلة الخ (بدائع)

    (۲) اگر ذبح کرتے وقت بسم اللہ کہنا بھول جائے تو اس سے ذبیحہ حرام نہیں ہوتا؛ بلکہ اس کا گوشت کھانا جائز ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند