• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 176129

    عنوان: قربانی كے لیے ایك سال پہلے سے جانور پالنا كیسا ہے؟

    سوال: مسئلہ دریافت طلب یہ ہے کہ میں نے قربانی کی نیت سے ایک سال پہلے قربانی کا جانور پال رکھا ہے ،تو کیا قربانی کی نیت سے ایک سال پہلے ہی اس جانور کو پالنا جائز ہے ؟ کیا میرا عمل درست ہے ؟

    جواب نمبر: 176129

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:491-409/L=6/1441

    قربانی کے جانور کو پالنا اور اس سے مانوس ہونا اس کو کھلاکر فربہ بنانا نہ صرف جائز؛ بلکہ مستحسن اور ثواب کی زیادتی کا باعث ہے۔ والمستحب أن تکون الأضحیة أسمنہا وأحسنہا وأعظمہا.(الفتاویٰ الہندیة، کتاب الأضحیة / قبیل الباب السادس ۳۰۰/۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند