• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 174427

    عنوان: قربانی کا گوشت تقسیم كرنے كے بجائے گھر پر بنا کر دعوت کرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں؟ قربانی کے ایام میں کچھ علاقوں میں یہ ایک نئی بات یہ دیکھنے کو ملی کہ گوشت کا جو حصہ تقسیم کیا جاتا ہے اسے تقسیم کرنے کے بجائے گھر میں ہی پکا کر لوگوں کو اس کی دعوت کی جاتی ہے۔ کیا اس طرح کرنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 174427

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 281-213/B=03/1441

    یہ بھی درست ہے مگر ان غریبوں اور دوستوں تک گوشت پہنچانا زیادہ بہتر ہے، وہ اپنے بال بچوں کو اور دوسرے اپنے غریب رشتہ داروں کو بھی کھلا سکتے ہیں۔ اور وہ ایک وقت کے بجائے دو وقت بھی کھا سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند