• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 174092

    عنوان: بغیر بسم اللہ کے ذبح كیے گئے مرغ كا كیا حكم ہے؟

    سوال: مولانا مفتیان کرام امید ہے خیریت سے ہوں گے۔ مولانا اگر کوئی دکاندار کسی مرغ کو بغیر بسم اللہ پڑھے ذبح کرتا ہے تو کیا وہ گوشت حلال ہے کہ اس گوشت کو کھایا جاسکتا ہے؟ کیونکہ عام طور پر دکاندار جو مرغ کو ذبح کرتے ہیں تو اس وقت زور سے بسم اللہ نہیں پڑھتے۔ مولانااپنی والدہ مرحومہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے۔ ساتھ ہی دادا دادی نانا نانی و سبھی مرحومین کی مغفرت کی دعا کی بھی درخواست ہے نیز میرے اور میرے خاندان بھائی بہنوں وسبھی جملہ رشتہ داروں ساتھ ہی دوست و احباب کی صحت وعافیت نیز پریشانیوں سے بچنے کے لئے اور سبھی کے ایمان کی سلامتی کے لئے دنیا و آخرت میں بھلائی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 174092

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 165-185/D=03/1441

    ذبح کرتے وقت زور سے بسم اللہ پڑھنا شرط نہیں ہے؛ بلکہ آہستہ بھی پڑھ لینا کافی ہے، صرف دل میں سوچ لینا کافی نہیں ہے لہٰذا مرغ کے دوکان دار ہو سکتا ہے کہ آہستہ بسم اللہ پڑھتے ہوں، اگر کسی طرح معلوم ہو جائے کہ وہ بسم اللہ پڑھتے ہی نہیں تو ان کا ذبیحہ حلال نہیں ہوگا۔ ولا تحل ذبیحة من تعمّد ترک التسمیة مسلما أو کتابیاً لنصّ القرآن ولانعقاد الإجماع ممّن قبل الشافعي علی ذلک۔ (ردالمحتار: ۹/۴۳۳، ط: زکریا)

    اللہ تعالی آپ کے تمام متعلقین کو ایمان کی سلامتی اور خیرو عافیت کے ساتھ رکھے اور جو لوگ وفات پا چکے ہیں ان کی مغفرت فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند