• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 172351

    عنوان: قربانی کی کھال کو دفن کرنے کاحکم

    سوال: حضرت اقدس مفتی صاحب! قربانی کے جانور کی کھال کے بے قیمت یا انتہائی کم قیمت ہوجانے کی وجہ سے اگر کوئی لینے والا نہ رہے تو اس کھال کو دفن کردینے کی شرعاً اجازت ہے یا نہیں؟ براہ کرم وضاحت فرمادیں جواب جلد مرحمت فرمائیں،مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 172351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1189-1016/D=12/1440

    یہ کوئی جواز و عدم جواز کا مسئلہ نہیں، بلکہ اس کا تعلق مسلمانوں کی مصلحت عامہ سے ہے، اس کاروبار سے مربوط مسلمانوں کو مل کر کوئی مناسب حل تجویز کرنا چاہئے، پھر بھی کھالیں دفن کرنے کا طریقہ بظاہر نہ کوئی عمدہ حل ہے اور نہ ہی اس کا عمومی حکم کرنا مناسب ہے۔ اور اس میں تضییع مال بھی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند