• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 171923

    عنوان: قربانی کے جانور کو قبلہ رخ كس طرح لٹایا جائے گا؟

    سوال: قربانی کے جانور کو قبلہ رخ لٹانا ہے یہ تو رسالوں میں پڑھ چکا ہوں ، لیکن کیسے لٹایا جائے ؟ آیا سر قبلہ کی طرف ہو اور اس کی دم مشرق یا اس کے چاروں پیر قبلے کی طرف ہو اور اس کی دم شمال کی طرف اور سر جنوب کی طرف ہو، ان دونوں میں کونسا طریقہ ہے؟ براہ کرم، جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 171923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1142-978/D=11/1440

    اصل یہ ہے کہ ذبح کرنے والا قبلہ رُو ہو اور جانور کو شمال و جنوب لٹایا جائے جس سے وہ قبلہ رخ ہو جائے خواہ دائیں کروٹ یا بائیں کروٹ جس میں ذبح کرنے میں سہولت ہو، ایسے بائیں کروٹ لٹانا مستحب ہے۔

    قال فی البدائع: ان یکون الذابح مستقبل القبلة والذبیحة موجہة الیٰ القبلة (بدائع الصنائع: ۱۸۸/۴)

    قال فی الموسوعة الفقہیة: ان یکون الذبح مستقبل القبلة والذبیحة موجہة الیٰ القبلة بذبحہا لا بوجہہا (ص: ۱۹۹/۲۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند