• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 171523

    عنوان: نفع كی غرض سے كم پیسوں میں جانور خریدكر حصہ لینے والوں كی طرف سے قربانی كرنا؟

    سوال: آپ سے یہ مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک ساتھ کم پیسوں میں قربانی کے جانور خرید لے فائدہ کی غرض سے پھر لوگوں سے قربانی کے جانور میں حصہ داری کے پیسے لے کر ان کی کی طرف سے قربانی کرے کیا اس طریقہ سے قربانی کرنا جائز ہے اور قربانی کے جانوروں کے ذریعہ اس طرح پیسا کمانا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 171523

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1250-1088/L=11/1440

    کم پیسوں میں جانوروں کو خرید کر پھر لوگوں کو قربانی کے حصے کے اعتبار سے زائد قیمت میں فروخت کرنا اور نفع لینا جائز ہے ؛البتہ شرط یہ ہے کہ اس نے اولاً جانوروں کو اپنی رقم سے یا اپنے طور پر ادھارخریدا ہو(لوگوں سے رقم وصول کرکے نہ خریدا ہو) اورفروخت کرتے وقت لوگوں کے سامنے جانور کی تعیین کردی ہو ،جھوٹ وغیرہ سے کام نہ لیا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند