• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 168998

    عنوان: مرغی ذبح کرنے میں ہندو پکڑے اور مسلمان نے چھری پھیری تو ذبیحہ کا کیا حکم ہوگا؟

    سوال: مرغی ذبح کرنے میں کوئی ہندو پکڑے اور مسلم ذبح کرے تو جائز ہے؟

    جواب نمبر: 168998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:582-477/N=6/1440

    اگر چھری پھیرنے میں ہندو نے مسلمان کا تعاون نہیں کیا، اس نے صرف مرغی پکڑی اور دبائی اور مسلمان نے تنہا چھری پھیرکر مرغی ذبح کی تو یہ ذبیحہ حلال وجائز ہوگا۔

    فیھا - فی البزازیة- تشترط التسمیة من الذابح حال الذبح الخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الذبائح، ۹: ۴۳۸، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ:”من الذابح“: أراد بالذابح محلل الحیوان لیشمل الرامي والمرسل وواضع الحدید اھ ح، شمل ما إذا کان الذابح اثنین فلو سمی أحدھما وترک الثاني عمداً حرم أکلہ کما فی التاترخانیة (رد المحتار)، وفیھا - فی الخانیة-: أراد التضحیة فوضع یدہ مع ید القصاب فی الذبح وأعانہ علی الذبح سمی کل وجوباً فلو ترکھا أحدھما أو ظن أن تسمیة أحدھما تکفي حرمت (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الأضحیة، ۹: ۴۸۲)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند