• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 167152

    عنوان: حالت جنابت میں جانور ذبح کرنے کا حکم

    سوال: سوال یہ ہے کہ جنابت کی حالت میں کیا جانور کو ذبح کر سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو براہ کرم مدلل جواب مرحمت فرمائیں۔ خیرا

    جواب نمبر: 167152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:298-218/N=3/1440

    جی ہاں!جنابت کی حالت میں (بسم اللہ اللہ أکبر کہہ کر) جانور ذبح کرسکتے ہیں، ذبیحہ حرام نہ ہوگا؛ البتہ ذبح میں چوں کہ اللہ کا نام لیا جاتا ہے؛ اس لیے پاکی کی حالت ہی میں جانور ذبح کرنا چاہیے۔

    ولو الذابح …امرأة حائضاً أو نفساء أو جنباً الخ (الدر المنتقي مع المجمع، کتاب الذبائح، ۴: ۱۵۴، ط: دار الکتب العلمیة بیروت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند