• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 165093

    عنوان: صاحب نصاب کئی سال قربانی نہ کرے گا تو اب کیا کرے؟

    سوال: میری لڑکی کی طرف سے پچھلے کچھ سال میں قربانی کرنا ضروری تھا، لیکن سماج میں نہ آنے سے قربانی نہیں کئے تھے۔ ابھی سماج میں آنے کے بعد اِس سال قربانی کئے ہیں لیکن پچھلی جو قربانیاں باقی ہیں، اس کے تعلق سے یہ پوچھنا تھا کہ پچھلی باقی رہی ہر قربانی کے بدلے بڑے جانور کے ایک حصے کی قیمت صدق کرسکتے ہیں کیا؟ (ایک بکرے کی قیمت کے بجائے بڑے جانور کے ایک حصے کی قیمت)۔

    جواب نمبر: 165093

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 12-98/H=1/1440

    اب ہرقربانی کے بدلہ ایک سالہ بکری یا اس کی قیمت کا صدقہ کرنا واجب ہے ان کان من لم یضح غنیا ولم یوجب علی نفسہ شاة بعینہا تصدق بقیمة الشاة اشتری أو لم یشتر اھ الفتاوی الہندیة: ۵/۲۹۶، کتاب الأضحیة۔ بڑے جانور کے ایک حصہ کا یا اس کی قیمت کا صدقہ کرنا بھی کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند