• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 164919

    عنوان: دودھ پلانے والی بکری کی قربانی؟

    سوال: کیا دودھ پلانے والی بکری کیا قربانی جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 164919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1508-137T/H=12/1439

    بچہ کو دودھ پلانے والی بکری کی قربانی کردی تو اگرچہ فی نفسہ تو جائز ہے مگر بچہ کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو تو اچھا یہی ہے کہ اس کے بجائے دوسری بکری کردیں یا بڑے جانور میں حصہ لے لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند