• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 161362

    عنوان: مرغ کو پنجرہ وغیرہ میں کچھ دن رکھ کر ذبح کرنا؟

    سوال: کیا دیسی مرغہ تین دن تک پنجرے میں رکھنے کے بعد ذبح کرنا چاہئے؟ کیونکہ ا س کے اندر کا زہر اور کیڑے مکوڑے کھانے سے جو بنا ہوتا ہے وہ ختم ہو جاتا ہے، کیا یہ با ت درست ہے؟

    جواب نمبر: 161362

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1028-880/H=8/1439

    کیڑے مکوڑوں کا زہر ہوتا ہے یا نہیں؟ اس کی ہمیں تحقیق نہیں ممکن ہے وہ بھی ہوتا ہو تاہم چونکہ نجاست بھی یہ مرغ کھاتا رہتا ہے تو بعض مرتبہ گوشت میں اس کی بدبو سرایت کرجاتی ہے، اس کے ازالہ کے لیے یہ تدبیر ہے کہ کچھ دن گھر میں باندھ کر یا پنجرہ میں صاف اور عمدہ غلا کھلائی جائے تو نجاست کی بدبو ختم ہوکر گوشت اچھا ہوجاتا ہے، اس لیے ایسا کرلینا اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند