• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 154402

    عنوان: قربانی كے لیے كم پیسوں والا حصہ لینا كیسا ہے؟

    سوال: مسئلہ عرض ہے کہ ہمارے گاؤں میں قربانی کے بڑے جانور کے ایک حصے کی قیمت تین ہزار ہے اور ہمارے گاؤں سے ایک ہزار کیلومیٹر دور قربانی کے ایک حصے کی قیمت ایک ہزار روپئے ہے ، تو کیا یہ ایک ہزار روپئے کے حصے کی قربانی میرے لئے جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 154402

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1425-1310/B=1/1439

    آپ کو اختیار ہے جی چاہے تو ایک ہزار والے میں شریک ہوں اور جی چاہے تو تین ہزار والے حصہ میں شریک ہوں دونوں جائز ہیں، البتہ پیسہ جس میں زیادہ خرچ ہوگا اس میں اجر وثواب زیادہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند