• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 154372

    عنوان: واجب قربانی کے جانور کا دودھ صدقہ کے طور پرغیر مسلم کو دے سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: واجب قربانی کے جانور کا دودھ صدقہ کے طور پرغیر مسلم کو دے سکتے ہیں یا نہیں؟یا جو دیکھ ریکھ کرتا ہے اس کو اجرت کے طور پر دودھ دے سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 154372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1246-1012/D=1/1439

    قربانی کے جانور کا دودھ دیکھ ریکھ کرنے والے کو بطور اجرت کے دینا جائز نہیں، بلکہ اس دودھ کو صدقہ کردیا جائے مسلمان کو دینا زیادہ بہتر ہے غیرمسلم کو بھی دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند