• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 153934

    عنوان: کیا مشینی ذبیحہ حلال ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا مشینی ذبیحہ حلال ہے جس کی صورت یہ ہے کہ بسم اللہ پڑھ کر بٹن دبانے سے بیک وقت سینکڑوں کی تعداد جانور ذبح کئے جاتے ہیں، کیا اس طرح ذبح کرنا درست ہے ؟ جواب عنایت فرما کر ممنون فرمایں عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 153934

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1288-1202/sd=12/1438

    ذبیحہ کے حلال ہونے کے لیے بسم اللہ پڑھ کر بٹن دبانا کافی نہیں ہے ، اس سے ذبیحہ حلال نہیں ہوتا،لہذا صورت مسئولہ میں ذبیحہ کا جو طریقہ بیان کیا گیا ہے ، شرعا وہ صحیح نہیں ہے ، اس سے ذبیحہ حلال نہیں ہوگا تفصیل کے لیے دیکھیے : فقہی مقالا ت : ۲۵۰/۴۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند