• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 152435

    عنوان: کیا مشینی ذبیحہ حلال ہے ؟

    سوال: کیا مشینی ذبیحہ حلال ہے یا نہیں؟براہ مہربانی مفصل اور مدلل جواب دیں علمی اور عوامی دونوں طریقوں سے ؟

    جواب نمبر: 152435

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 994-917/sd=10/1438

    مشینی ذبیحہ کی مختلف صورتیں رائج ہیں، بعض صورتیں بالکل حرام و ناجائز ہیں، جن میں ذبیحہ حلال ہی نہیں ہوتا ہے اور بعض صورتوں میں کراہت پائی جاتی ہے ، اگر آپ مشینی ذبیحہ کی متعین صورت وضاحت کے ساتھ لکھیں، تو انشاء اللہ تعیین کے ساتھ شرعی حکم تحریر کردیا جائے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند