• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 67063

    عنوان: پھانسی کی سزا دینے سے کیا قتل والا گناہ معاف ہوجائے گا؟

    سوال: پاکستان میں ایک آدمی نے قتل کیا، عدالت نے اس کو پھانسی کی سزا دی، اس کو پھانسی ہو گئی ہے ۔سوال یہ ہے کہ کیا پھانسی سے قتل کرنے والے کا قتل والا گناہ معاف ہو جاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 67063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1132-1211/L=11/1437 صرف حداً یا قصاصاً قتل کیے جانے کی وجہ سے قتل کا گناہ معاف نہیں ہوتا، قتل کا گناہ اسی وقت معاف ہوگا جب کہ وہ اس سے صدق دل سے توبہ بھی کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند