• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 50506

    عنوان: قتل خطاء کا کفارہ

    سوال: مفتیان کرام کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور ہوں ، میں ایک مرتبہ ٹریکر چلارہاتھا کہ پیچھے سے ایک موٹر سائکل سوار نے مجھے کراس کرنے کی کوشش کی ، اور اس دوران موٹر سائکل کا ٹائر پھسلا اور اسکے ساتھ موٹر سائکل پر بیٹھی ہوئی عورت ٹرالی کے ٹائر کے نیچھے آگئی اور مرگئی اور مجھے اس وقت پتہ چلا جبکہ ٹرالی اس کے اوپر گزر گئی تھی ۔ ورثاء نے تو معاف کیا ہے لیکن کیا مجھے قتل خطاء کا کفارہ روزے رکھنے ہونگے ؟

    جواب نمبر: 50506

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 306-305/N=3/1435-U آپ کے ٹریکٹر کے پہیے کے نیچے آکر موٹر سائکل پر سوار عورت کی جو موت واقع ہوئی ہے یہ جاری مجری خطا ہے جس میں قاتل پر کفارہ قتل واجب ہوتا ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں آپ پر کفارہٴ قتل واجب ہے اور وہ یہ ہے کہ دو مہینے مسلسل روزے رکھے جائیں کذا في الدر والرد (کتاب الجنایات: ۱۰/ ۱۶۱ ط مکتبہ زکریا دیوبند) والمختار والاختیار (۳: ۲۸۰، ۲۸۲ ط دارالکتب العلمیہ بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند