• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 36062

    عنوان: والد نے اپنی بیوی بچوں کے سا تھ اپنے ایک مجنوں بچہ کو باندھا اور والد نے خود بندوق سے اسکو مارا۔ اب سوال یہ ہے کہ والد پر کیالازم ہے اور والدہ اورباقی بچوں پر کیا لازم ہے ؟

    سوال: والد نے اپنی بیوی بچوں کے سا تھ اپنے ایک مجنوں بچہ کو باندھا اور والد نے خود بندوق سے اسکو مارا۔ اب سوال یہ ہے کہ والد پر کیالازم ہے اور والدہ اورباقی بچوں پر کیا لازم ہے ؟

    جواب نمبر: 36062

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 124=124-1/1433 باپ نے مجنون بیٹے کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا؟ ناحق ایک جان کو ہلاک کرنا کبیرہ کناہ ہے، ماں باپ جو اس کے مارنے میں شریک ہوئے ان پر پکی سچی توبہ واستغفار لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند