• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 35661

    عنوان: لواطت كی سزا

    سوال: عرض یہ ہے کہ میرے سے ایک دوست نے مسئلہ پوچھا، مسئلہ یہ ہے کہ اس نے بتایا کہ میں اکثر بیوی کے ساتھ پیچھے سے کرتا ہوں، تو آپ مجھے قرآن وحدیث سے ثابت کرے کہ یہ پیچھے سے بیوی کے ساتھ کرنے میں یہ طریقہ جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 35661

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1996=1613-12/1432 جس طرح مردوں کے پیچھے مقام میں لواطت کرنا منع ہے، اسی طرح عورتوں کے پیچھے کے مقام میں لواطت کرنا ممنوع اور حرام ہے۔ دونوں کے لیے یہ سزا ہے کہ اسے اونچے پہاڑ سے گرادیا جائے اور وہ ختم ہوجائے۔ لواطت سے بچنا چاہیے، یہ قوم لوط کا فعل ہے جس پر ان کی قوم کی بستی الٹ دی گئی تھی اور سب زمین کے اندر بھسم ہوکر رہ گئے۔ اللہ سے ڈرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند