• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 177948

    عنوان: کیا ہم جادو کرنے والے کو خودہی قتل کر سکتے ہیں

    سوال: حضرت عمر رضی اللہ تعالی نے اپنے دور میں جادو کرنے والوں کو قتل کر دیا تھا ۔پاکستان میں انگریز کا قانون جادو کرنے والے کی کوئی سزا دے تو کیا ہم جادو کرنے والے کو خودہی قتل کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 177948

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 825-586/SN=08/1441

    اس طرح کے جرائم پر سزائیں دینا حکومت کی ذمے داری ہے؛ لہٰذا عام آدمی کو اس طرح کے اقدام کی اجازت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند