• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 1692

    عنوان:  قتل مرتد کی وجہ جواز کیا ہے؟ صحیح حدیث کے حوالے سے جواب دیں۔

    سوال:  قتل مرتد کی وجہ جواز کیا ہے؟ صحیح حدیث کے حوالے سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 1692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1161/ ب= 1091/ ب

     

    بخاری شریف میں حدیث آئی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مَنْ بّدَّلَ دِیْنَہ فاقْتلُوہ یعنی جو شخص اپنا دین اسلام بدل کر کفر اختیار کرے اور مرتد ہوجائے اسے قتل کردو۔ اورایک دوسری حدیث المعجم الکبیر للطبرانی میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: من بدل دینہ فاقتلوہ إن اللہ لا یقبل توبة عبد کفر بعد إسلامہ یہ دونوں زیلعی: ج۲ ص۱۵۷ میں مذکور ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند