• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 68673

    عنوان: ڈیجیٹل تصویر؟ بینک میں رقم جمع کرنا؟

    سوال: سوال: 1.۔فیس بک facebookپر تصاویر اپ لوڈ کرنا درست یا غلط ہے فوٹوگرافی کرنا موبائل فون پر درست یا غلط ہے ؟ (تصاویر لینے تصویر شوٹنگ کا مطلب ہے ) جو موبائل میں محفوظ ہوتے ہیں پرنٹ نہیں ہوتے کاغذ پر ۔ 2.۔ بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ یا منافع / نقصان کے اکاؤنٹ کھولنا جائز ہے یا نہیں اور بینک اکاؤنٹ میں جمع رقم پرمنافع لینا، درست یا غلط ہے ؟ 3.GP (ڈی ایس پی) فنڈ گورنمنٹ زبردستی ہم سے کٹوتی کرتی ہے ہمارے ماہانہ ادائیگی سے کیا ریٹائرمنٹ کے وقت اس GP فنڈ کو لینا درست ہے یا غلط ہے اور اگرہم اپنے GP فنڈ میں اضافہ کروائے تو اس صورت پر منافع لینا کے درست ہے یا غلط ہے GP فنڈ پر ایک اعلی قدر منافع دیتی ہے حکومت اور کوئی نقصان نھیں ھے بس منافع دیتی ہے ۔ 4.۔ بیوی حیض میں ہے تو شوہر پیچھے کی طرف سے اس سے جماع کر سکتا ہے (ایک آدمی جماع کے لئے دوسرا راستہ استعمال کرسکتا ہے یا نہیں کر سکتا مطلب ہے کہ) یہ درست ہے یا غلط ہے میں نے سنا ہے نکاح فاسد ہو جاتا ہے پیچھے کا استعمال کرتے ہوئے کا مطلب ہے رشتہ بیوی سے ٹوٹ جاتا ہے اس کے بارے میں وضاحت کریں۔ 5.حیض کی مدت کے دوران یا عام دنوں میں بیوی مشت زنی کروا سکتے ہیں یا نھیں یہ درست ہے یا غلط ہے ۔ 6.براہ مہربانی وضاحت کہ بیوی منہ میں اس کے شوہر کے عضو تناسل (sharamgah) لے اور اسے چوسنا اور شوہر بیوی کی (sharamgah) یعنی فرج منہ سے چھو سکتاہیں یا نھیں مطلب چوس سکتا ہے یا نہیں ان کے بارے میں ہماری رہنماء فرمائے آپ کا مشکور رہوں گا۔

    جواب نمبر: 68673

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1232-1232/B37=2/1438
    (۱) فیس بک پر جاندار کی تصاویر اَپ لوڈ کرنا شرعاً جائز نہیں، یہ بھی تصویر سازی کے حکم میں ہے۔ اسی طرح موبائل فون پر فوٹو گرافی کرنا ناجائز اور حرام ہے۔
    (۲) جب چوروں اور ڈکیتوں سے پیسوں کی حفاظت دشوار ہو جائے تو بدرجہٴ مجبوری بینک میں جمع کرسکتے ہیں کرنٹ اکاوٴنٹ میں بھی جمع کرسکتے ہیں اور سیونگ اکاوٴنٹ یعنی بچت کھاتے میں بھی جمع کرسکتے ہیں، اس صورت میں جو زائد ملے اسے بلا نیت ثواب غریبوں کو دیدیں، خود منافع لینا جائز نہیں۔
    (۳) فنڈ میں اپنی طرف سے اضافہ کرانے کی صورت میں اضافی رقم لینا جائز نہ ہوگا، سرکار نے اضافہ کیا ہے تو اس کی گنجائش ہے۔
    (۴) یہ فعل حرام ہے لیکن اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا۔
    (۵) جی نہیں، ناجائز ہے۔
    (۶) یہ انتہائی بے حیائی اور جانوروں کا کام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند