• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 543

    عنوان: اکابرین دیوبند کا کیا مسلک تھا‏، حیات النبی یا ممات النبی؟

    سوال:

    اکابرین دیوبند کا کیا مسلک تھا؛ حیات النبی یا ممات النبی؟ کیا کسی مماتی عالم کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟اگر نہیں ہوتی تو تفصیل سے رہ نمائی فرمائیں۔ جامعہ بنوریہ سے فارغ ایک مفتی صاحب کا کہنا ہے کہ عقیدہ ممات النبی کے قائل عالم کے پیچھے نماز نہیں ہوتی اور اگر کوئی نماز اس کے پیچھے پڑھی تو اس کو لوٹانا پڑے گا، یہ بات کس حد تک صحیح ہے؟ جواب دے کر سائل کی مشکل کو آسان فرمائیں۔

    جزاک اللہ!

    والسلام

    جواب نمبر: 543

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 504/ب=493/ب)

     

    حیات النبی کے مسئلہ میں بارہا جوابات لکھے جاچکے ہیں، مگر آپ کے پاکستان میں آج تک گروہ بندی اوراختلاف کم نہ ہوا۔ اب ہم اس مسئلہ کی بابت کچھ نہیں لکھنا چاہتے ہیں۔ البتہ یہ مشورہ ضرور دیں گے کہ آپ کے پاکستان کے مشہور عالم و شیخ الحدیث حضرت مولانا صفدر صاحب کی کتاب *تسکین الصدور* کا ضرور مطالعہ فرمائیں۔ اس مسئلہ کے بارے میں انھوں نے جو کچھ لکھا ہے وہ اہل حق علمائے دیوبند کی صحیح ترجمانی کی ہے۔ اس کا مطالعہ کرنے کے بعد ان شاء اللہ آپ کو کچھ پوچھنے کی ضرورت محسوس نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند