• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 342

    عنوان:

    حضرت آدم علیہ السلام کو کتنے عرصے بعد اولاد ہوتی تھی؟

    سوال:

    حضرت آدم علیہ السلام کو کتنے عرصے بعد اولاد ہوتی تھی؟

    جواب نمبر: 342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 483/ج=483/ج)

     

    حضرت آدم علیہ السلام کو کتنے عرصہ بعد اولاد ہوئی تھی؟ ہمیں معلوم نہیں۔ ہاں البتہ عوام میں یہ جو مشہور ہے کہ ایک اولاد صبح ہوتی تھی اور ایک شام کو ہوتی تھی صحیح نہیں ہے، تفسیر مظہری (۳/۷۸) میں نقل کیا گیا ہے کہ حضرت حواء رضی اللہ عنہا کے بطن سے حضرت آدم علیہ السلام کی چالیس اولادیں ہوئیں اور حضرت آدم علیہ السلام کے انتقال تک پوتے اور پڑ پوتے وغیرہ ملاکر ان کی کل چالیس ہزار اولادیں ہوچکی تھیں، اورایک بطن سے دو اولادیں ہوتی تھیں، ایک لڑکا اور ایک لڑکی، اور ایک بطن کے لڑکے کا دوسرے بطن کی لڑکی سے نکاح ہوتا تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند