• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 180

    عنوان: درود ’اللھم صل علی سیدنا و علی آل محمد بعدد قطرات الامطار‘ کا ثبوت

    سوال: از راہ کرم، درج ذیل حدیث کے استناد کے سلسلے میں رہ نمائی فرمائیں: اللھم صل علی سیدنا و علی آل محمد بعدد قطرات الامطار مجھے اس درود کے متعلق ایک میسیج ملا ہے کہ جو شخص بارش کے وقت اس درود کو پڑھے گا اس کو بارش کے ہر قطرہ کے بدلے ایک نیکی ملے گی۔ میں اس حدیث کے سلسلے میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ مستند ہے یا نہیں؟براہ کرم، رہ نمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ!

    جواب نمبر: 180

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 282/ن=346/ن) بہت سی کتبِ احادیث میں تلاشِ بسیار کے بعد بھی آپ کی مرقومہ حدیث نہیں مل سکی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند