• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 178437

    عنوان: ضرورتمند کی ضرورت کو پورا کرنے کا شرعی طریقہ کیا ہے ؟

    سوال: کسی ضرورتمند کی ضرورت کو پورا کرتے وقت فوٹو کھیچ کے اسے دوسروں کو بھی ہمتافزائی کے لئے اس کو وائرل کرنا کیسا ہے ؟ شرعی کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 178437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 776-626/D=09/1441

    نفلی صدقات کے بارے میں اخفا یعنی خفیہ طور پر دینا افضل ہے۔ حدیث میں اخفا کی تعبیر اس طرح کی گئی ہے کہ داہنے ہاتھ سے خرچ کرے تو بائیں کو بھی پتہ نہ چلے۔ جس کا حاصل یہ ہے کہ قریبی آدمی پر بھی اس کا اظہار نہ ہو، اور اظہار اعلان ، نمائش یہ چیزیں تو اسلام میں (بدون خاص ضرورت کے ) سخت ناپسندیدہ ہیں کہ اس سے کبھی عمل کا ثواب ہی برباد ہو جاتا ہے۔ جاندار کی تصویر کشی اسلام میں جائز نہیں ہے گناہ کبیرہ ہے لہٰذا اسوال میں مذکور طریقے پر فوٹو کھینچنا اور اسے وائرل کرنا گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند