• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 178343

    عنوان: خواب دیکھا کہ ابھی رمضان آرہاہے اور میں سوچ رہاہوں کہ بھانجے کی بیوی سے قرآن شریف مانگوں گا ...

    سوال: میں فی الحال دبئی میں ہوں اور اپنے بھانجے کے ساتھ رہ رہاہوں جو اپنی فیملی کے ساتھ یہاں رہ رہا ہے ، میں نے خواب دیکھا کہ ابھی رمضان آرہاہے اور میں سوچ رہاہوں کہ بھانجے کی بیوی سے قرآن شریف مانگوں گا تاکہ رمضان میں تلاوت کرسکوں۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 178343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 821-603/B=09/1441

    اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کا رمضان شریف میں قرآن کی تلاوت کرنے کا شوق ہے اور ان شاء اللہ رمضان میں آپ زیادہ سے زیادہ قرآن شریف کی تلاوت فرمائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند