• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 178339

    عنوان: بلا نیت ”شیشہ توڑو پھر کہا توڑ دو“ كا كیا حكم ہے؟

    سوال: امجد نے تنہائی میں کہا شیشہ توڑو اور پھر کہا توڑدو اس کی کوئی بھی نیت نہ تھی، کیا حکم ہے اس کے لئے ؟

    جواب نمبر: 178339

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 769-622/D=09/1441

       ”شیشہ توڑو پھر کہا توڑ دو“، سیاق و سباق سے الگ ہوکر یہ ایک مباح یا مہمل جملہ ہے مباح مقصد کے بغیر اس طرح کے جملے کہنے سے بچا جائے۔ کہ فضول و لایعنی ہے۔

    باقی اس جملہ سے اگر سیاق و سباق پر مشتمل کسی بات کی طرف اشارہ ہوتا ہو اور وہ بات از قبیل مباحات نہ ہو تو اس سے گریز کیا جائے اور جو غیر مشروع امر کا ابہام ہوا ہو اس سے توبہ کرلی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند