متفرقات - دیگر

Pakistan

سوال # 178215

میرا ایک خالہ زادبھائی میرے خواب میں آتاہے اور کچھ کہہ رہا ہوتاہے ، لیکن اس کی بات سمجھ میں نہیں آتی ہے، جب کہ اس کے ساتھ میرانہ کوئی تعلق ہے اور کوئی رابطہ ۔ نیز ایک اور خواب میں اس کو میں کچھ بتار ہی تھی ،لیکن پھر بھی سمجھ میں نہیں آرہی تھی کہ میں کیا بات بتارہی تھی۔ اس کے علاوہ کئی دفعہ میں نے اس کو خواب میں دیکھا ہے۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

Published on: May 10, 2020

جواب # 178215

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 790-589/B=09/1441



اس خواب میں اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ وہ خالہ زاد بھائی ایصال ثواب کا محتاج معلوم ہوتا ہے لہٰذا کچھ پڑھ کر اسے ایصال ثواب کردینا چاہئے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات