• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 178203

    عنوان: دار العلوم دیوبند كی رؤیت ہلال كمیٹی كا اعلان پورے ملك كے لیے ہوتا ہے؟

    سوال: حضرت، میں بنگلہ دیش سے ہوں ہندستان میں پڑھائی کرنے کی وجہ سے رہا ہوں حیدرآباد (تلنگنہ) میں؛ علماءِ دیوبند کے منہج پر رہنے کا کوشش کرتا ہوں؛ مسلہ یہ ہے کہ کیا میں حیدرآباد (تلنگنہ) میں رہ کر رمضان، عیدین وغیرہ دار العلوم دوبند کی ویب سائٹ پر اعلان ہوا رویت ہلال کے مطابق کر سکتا ہوں؟ کیا دار العلوم دیوبند کا رویت ہلال کمیٹی کا اعلان پورا ہندستان کیلئے ہوتا ہے ؟ چونکہ ہندوستان ایک ملک کبیر ہے کیا یہاں مطلع ایک ہی متعین یا طے ہے ؟ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 178203

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 799-593/B=09/1441

    رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیوبند کی طرف سے جو اعلان رویت ہلال کا ذمہ دارانہ شائع ہوتا ہے وہ پورے ملک ہندوستان کے لئے ہوتا ہے۔ آپ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر اعلان دیکھ کے اس پر عمل کر سکتے ہیں۔ سارے ہندوستان کے لوگ عمل کرتے ہیں، پورے ملک ہندوستان کا مطلع ایک ہے، اور یہ متعین ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند