• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 178199

    عنوان: ایک خواب دیکھا ہے جس کی تعبیر مطلوب ہے ۔ میں اور میرا ایک دوست جو شریعت کا پابند بھی ہے کسی گلی میں جارہے ہیں ....

    سوال: اللہ کی ذات عالی سے امید ہے کہ آپ سب حضرات خیریت سے ہوں گے ، اللہ آپ سب حضرات کو صحت تندرستی عطا فرمائے اور اپنی حفظ و اماں میں رکھے ۔ میں نے ایک خواب دیکھا ہے جس کی تعبیر مطلوب ہے ۔ میں اور میرا ایک دوست جو شریعت کا پابند بھی ہے کسی گلی میں جارہے ہیں اور اذان کی آواز آرہی ہے ۔ اچانک سامنے سے ایک چھوٹا جانور نظر آتا ہے جس کو دیکھ کر میرا دوست گھبراتا ہے اور کوئی چیز کھانے کی ایک طرف کو پھینکتا ہے جس سے وہ جانور اسطرف متوجہ ہو جاتا ہے ۔ جب ہم اس کے قریب سے گزرتے ہیں تو وہ ایک چھوٹا خنزیر ہوتا ہے جس دوران میرا دوست گھبراتا ہے میں اس سے یہ بات کررہا ہوتا ہوں کہ اللہ سے ہوتا ہے اللہ کے بغیر کسی سے کچھ نہیں ہوتا۔ اور اس پورے خواب کے دوران اذان بھر پور آواز میں سنائی دے رہی ہے اس طرح پر کہ شاید یہ اذان پوری دنیا میں سنائی دی جارہی ہو۔

    جواب نمبر: 178199

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 797-592/B=09/1441

    اس خواب میں خواب دیکھنے والے کی بے دینی کی طرف اشارہ ہے۔ اسے چاہئے کہ دینداری اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند