• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 178110

    عنوان: خواب بار بار دیکھتی ہوں کہ میں حالت جنابت میں ہوتی ہوں

    سوال: محترم علماء عظام و مفتیان کرام۔ میں ایک خواب بار بار دیکھتی ہوں کہ میں حالت جنابت میں ہوتی ہوں صبح ہو جاتی ہے میں غسل جنابت میں رہ جاتی ہوں۔لوگ مجھے دیکھ کر، میں چلتی پھرتی ہوں شرم کی وجہ سے میں غسل نہیں کرسکتی۔اکثریہی خواب دیکھتی ہوں۔

    جواب نمبر: 178110

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 800-709/M=08/1441

    دینی امور میں عاجزی و سستی پائی جارہی ہے۔ اسے دور کریں اور کام کی انجام دہی میں چستی و بیداری پیدا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند