متفرقات - دیگر

Pakistan

سوال # 178109

میری بیوی نے کچھ عرصہ پہلے ایک خواب دیکھا کہ آگ پہاڑوں سے آکر ہمارے گھر داخل ہوئی ۔ہمارے صحن میں پانی پھیلا ہوا تھا اور پانی کو آگ لگ گئی۔آگ ہمارے برآمدے تک پہنچ کر بجھ گئی۔اس خواب کی تعبیر کیا ہے ۔

Published on: Apr 22, 2020

جواب # 178109

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 799-708/M=08/1441



وباء اور آفت سے ان شاء اللہ حفاظت رہے گی، کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، حفاظتی تدبیر اختیار کرنے کے ساتھ سنت و شریعت پر مضبوطی سے قائم رہیں، گناہوں سے بچیں، توبہ کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات