• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 178090

    عنوان: خواب میں کھائی میں گر کر اوپر آجانا

    سوال: میں تین دن کیلئے تبلیغ گیا تھا وہاں پہ دوسری رات کو خواب دیکھتا ہوں کہ میں ایک سبز گھاسوں والی کھائی میں گر جاتا ہوں۔ میں کوشش کرکے اوپر آجاتا ہوں اور پھر میں زمین کے اندر دھنس جاتا ہوں، زمین کے اندر دیکھتا ہوں کہ بہت ہی بڑی جگہ ہے بہت ہی بڑی اور وہ جگہ پکی ہے سیمنٹ کی بنی ہوئی ہے لیکن وہ جگہ بالکل خالی ہے اس جگہ میں کوئی چیز بھی نہیں ہے سوائے میرے ایک رشتہ دار کے ۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتا کر شکریہ کا موقع دیں۔

    جواب نمبر: 178090

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:847-607/SN=8/1441

    آپ پریشان نہ ہوں، خواب میں سبز چیز دیکھنا اچھی بات ہوا کرتی ہے، آپ سختی کے ساتھ احکام شرعیہ پر عمل کرتے رہیں، نیز صبح وشام کی مسنون دعائیں پڑھنے کا معمول بتائیں، ان شاء اللہ عافیت رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند