متفرقات - دیگر

Pakistan

سوال # 178070

میں نے ایک خواب میں اپنی تایا کی بیٹی جو کہ شادی شدہ ہے اس کو اپنے ساتھ ایک کمرے میں دیکھا جہاں اس کو دیکھ کر میری نیت بھی خراب ہو رہی ہے مگر میں ڈر کی وجی سے کچھ نہیں کر رہا اور اس کا بھی دل کر رہا ہے زنا کے لئے وہ میرے پاس آ کر اپنے پیٹ سے قمیض ہٹاتی ہے اور تھوڑی سی شلوار بھی نیچے کر دیتی ہے بھی سب کچھ ڈھانپ کر میرے ساتھ لیٹ جاتی ہے میں بہت بہک رہا ہوتا ہوں کہ اتنے میں میری امی اور مامی وہاں آ جاتی ہیں۔

Published on: Apr 30, 2020

جواب # 178070

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:838-621/sn=9/1441



اپنا احتسا کریں،آپ کسی گناہ میں تو مبتلی نہیں ہیں، اگر ایسا محسوس ہو تو فورا ً توبہ واستغفار کرکے اس سے باز آجائیں نیز آئندہ احکامِ شریعت پر سختی کے ساتھ عمل کریں ، نامحرم خواتین رشتے داروں ، (مثلا:چچازاد، مامو زاد ، خالہ زا بہنوں ، ممانی، چچی ، بھابھی ، رشتے کی پھوپھیوں اور خالاؤں وغیرہ)کے سامنے آنے اوران سے ہنسی مذاق وغیرہ سے کلی احتراز کریں ۔



نوٹ: خواب میں اس طرح کی باتیں دیکھنا شیطانی اثر سے ہے، لیکن خواب دیکھنے والے کی کوئی گرفت نہیں ہے، کیونکہ خواب میں انسان مکلف نہیں ہوتا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات