• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 178050

    عنوان: قطع تعلق کرنا کب جائز ہے ؟

    سوال: قطع تعلق کرنا کب جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 178050

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 773-583/B=09/1441

    کسی مسلمان کے ساتھ حسد، بغض اور کینہ کی وجہ سے قطع تعلق رکھنا جائز نہیں؛ البتہ اگر دین کی لائن سے ہٹا ہوا ہے، شراب پیتا ہے، جوا کھیلتا ہے، زناکاری کرتا ہے، سود کھاتا ہے اور سمجھانے سے باز نہیں آتا تو اس سے قطع تعلق رکھنے میں تو بھی مضائقہ نہیں۔ اور آپ کے قطع تعلق رکھنے سے اس کی اصلاح ممکن ہو تو ایسے آدمی سے قطع تعلق رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند