• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 178020

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا کی میں مفتی صاحب کے پاس گیا اپنی فیملی کے ساتھ مہمان نوازی میں...

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کی میں مفتی صاحب کے پاس گیا اپنی فیملی کے ساتھ مہمان نوازی میں میں جہاں میں نے اذان دی جیسا کہ حرم شریف میں ہوتی ہے بالکل وہی آواز تھی جبکہ میرے آواز ایسی نہیں نہیں تو وہاں کے لوگوں نے مجھے دیر ہونے کی وجہ سے سے روک دیا یا بیچ میں ہی کیونکہ میں ٹھر 2 کے دے رہا تھا اذان مکمل نہ ہونے دی پھر ایک صاحب نے اذان دی۔میں مفتی صاحب سے چپک کے کھڑا تھ کی مولانا شاہد مجھے ڈانٹیں گے کہ کہ تو نے اذان صحیح نہیں دی جب وہ باہر آئے تو ان کے سات جو بیٹھے تھے جو کی دیکھنے میں بہت اللہ والے لگتے تھے اُن کا کرتا مجھ سے اٹک گیا پھر اُنہونے جھٹکے سے چھوڑ آیا وہاں ایک نہر بہہ رہی تھی اور وہاں باہر کھانا کھلایا جا رہا تھا میں نے بھی کھایا تو بعد میں دیکھا کہ کھانے کے بعد وہاں بہت سارا پاخانہ ہے میرے والد اور منے میل کر وہاں سے دھویا جیس کہ پانی ہم اس نہر سے بھر کر لائے تھے جو کی بہت خوبصورت نہر تھی آسمان پر بھی بہت سے عجیب نقش بنے ہوئے تھے جیسے کہ ہیلی کوپٹر کا پیڈ ہوتا ہے ۔

    جواب نمبر: 178020

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:825-649/L=9/1441

    آج کل فتنہ کا دور ہے؛اس لیے ان ایام میں توبہ واستغفار اور رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ مالی معاملات میں احتیاط کی ضرورت ہے؛ کیونکہ آج کل اس میں لوگ حد درجہ بے احتیاطی کرنے لگے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند