• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 178014

    عنوان: لطیفے سننا اور پڑھنا کیسا ہے ؟

    سوال: لطیفے سننا اور پڑھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 178014

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 768-558/B=08/1441

    اگر وہ جھوٹے اور جعلی نہیں ہیں تو طبیعت میں نشاط پیدا کرنے کے لئے پڑھ بھی سکتے ہیں اور سن بھی سکتے ہیں۔ شمائل ترمذی میں حدیث موجود ہے کہ صحابہ کرام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں بیٹھتے تھے اس میں صحابہ کرام ہر قسم کے اشعار شعراء جاہلیت کے سناتے اس میں ہنسنے ہنسانے والے اشعار بھی ہوتے تھے آپ ان اشعار کو سن کر داد دیا کرتے تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند