• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177933

    عنوان: خواب دیکھا کہ کوئی مدرسہ ہے اورمیں ہاتھ میں بالٹی پکڑ نل پر نہانے کے لیے جاررہاہوں

    سوال: حضرت ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتا ہوں ؟ خواب دیکھا کہ کوئی مدرسہ ہے اورمیں ہاتھ میں بالٹی پکڑ نل پر نہانے کے لیے جاررہاہوں نل پر جب پہونچتا ہوں تو دیکھتا ہوں وزیر اعظم نریندرمودی نل کے پاس بیٹھا ہے منھ دھلنے کے لیے ایسا لگتا تھا جیسے سوکر اٹھا ہو اور گیا ہو منھ دھلنے کے لیے تومیں اس سے کہتا ہوں کہ میں نل چلا دیتا ہوں تم منھ دھل لو اورمیں نل چلاتا وہ منھ دھل لیتا ہے اس کے وہ کہتا ہے کہ تم نہا اور میں نل چلا دیتا ہوں تو میں نے کہا میں چلا لوں گا اور آنکھ کھل جاتی ہے ؟ مفتی صاحب اس خواب کو دیکھے دو یا تین مہینے ہوگئے اس خواب کو میں کوئی اہمیت نہیں دے رہا تھا کیونکہ ان تینوں سے مجھے اتنی شدید نفرت ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتا ہوں۔ ہندوستان کے مسلمانوں کو لیکر بہت فکر لگی رہتی ہے اللہ سے بہت دعا کرتا ایک مرتبہ اور اس کو خواب میں دیکھا دیکھا اس وقت میں چار مہینے کی جماعت میں چل رہا تھا دیکھا کہ بہت سارے لوگ اکٹھے ہیں اور سب لوگ مسلم ہیں اور نریندر مودی سب لوگوں کے سامنے سجدہ کررہاہے تو میرے دل میں یہ خیال پیدا ہو رہا ہے کہ مسلمانوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے ایسا کررہا ہے اس کے دل میں مسلمانوں کے لیے نفرت کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

    جواب نمبر: 177933

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 821-612/SN=08/1441

    یہ دونوں خواب از قبیل اضغاث احلام (پراگندہ خیالات) معلوم ہوتے ہیں، دوسرے خواب کا جو نتیجہ آپ نے نکالا ممکن ہے یہ بھی درست ہو، بہرحال اس طرح کے خوابوں کی طرف دھیان دینے کی ضرورت نہیں، اللہ تعالی سے دعائیں کرتے رہیں اور حدودِ شرع میں رہتے ہوئے اپنے کام دھندے میں لگے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند