• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177650

    عنوان: مریض کو مسئلہ ہوا‏، اسٹاف نے مجھے نہیں بتایا،اور مریض کی حالت خراب ہو گئی،کیا اس صورت میں مجھ سے خدا پوچھے گا؟

    سوال: میں ایک ڈاکٹر ہوں، میں آ ئی سی یو میں ہوتا ہوں، مریض جہاں بہت بیمار ہوتے ہیں،میں ایک جونیئر ڈاکٹر ہو ں،میرے اندر خدا کا خوف بھرپور ہے،مریض کا ہر طرح سے خیال رکھناہے،لیکن ایک دفعہ ایک مریض تھا، میں نے پوری رات اس کا خیال رکھا، اور 4 30 بجے سو گیا،اسٹاف کو کہا کہ کوئی بھی مسئلہ ہو تو مجھے ضرور بتانا،بعد میں مریض کو مسئلہ ہوا، توا سٹاف نے مجھے نہیں بتایا،اور مریض کی حالت خراب ہو گئی،کیا اس سورت میں مجھ سے خدا پوچھے گا؟ نیند میں سونے کی اجازت ہوتی ہے۔

    جواب نمبر: 177650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 698-575/D=08/1441

    آئی سی یو میں تعینات ڈاکٹر کی ذمہ داری زیادہ ہوتی ہے آپ کو اس بات کا احساس تھا اور آپ کے طرز عمل سے اندازہ لگتا ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح سمجھ رہے تھے اور اس کی اہمیت محسوس کر رہے تھے اسی لئے جب نیند کا غلبہ ہو اور آپ نے سونے کا ارادہ کیا تو اسٹاف کو ہدایت کردیا لیکن جو کام ڈاکٹر کا ہے وہ اسٹاف نہیں کر سکتا لہٰذا آپ سے ڈیوٹی بجا لانے میں تھوڑی کوتاہی ہوئی، جس کے لئے توبہ استغفار کریں۔

    نیند میں سونے کی اجازت ہوتی ہے لیکن جس کی ڈیوٹی نیند کے اوقات میں جاگ کر پوری کرنے کی ہے ا س کے لئے سونا کوتاہی میں داخل ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند