• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177611

    عنوان: کرونا وائرس سے بچنے کے لیے الکوحل پر مشتمل دوا چھڑکنا

    سوال: کرونا وائرس سے بچنے کے لیے مسجد میں میں الکوحل سے بنائی ہوئی ادویات صاب ا سپرے شیمپو وغیرہ کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 177611

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:778-563/SN=8/1441

     جو الکوحل انگور،کھجور ، اور چھوہارے سے تیار ہوتا ہے ، اس کا استعمال قطعا جائز نہیں ہے اور جو ان چیزوں سے نہ بنتا ہو ؛ بلکہ آلو ، گنے کے راب یا گندھک وغیرہ سے تیار ہوتا ہو، اس میں حکم کے اندر تخفیف ہے ، اگر یہ ادویات ثانی الذکر نوعیت کے الکوحل سے تیار کردہ ہیں تو ان کا چھڑکاؤ مسجد میں شرعا جائز ہے ۔ ورنہ نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند