• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177586

    عنوان: آٹے کی چکی میں باقی بچے ہوئے آٹے کا حکم؟

    سوال: آٹے کی چکی میں گاہکوں کا آٹا پیستے وقت ایک بڑے ٹرے میں کچھ گر ہی جاتا ہے اس گرے ہوئے آٹے کا کیا کیا جائے؟

    جواب نمبر: 177586

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:765-595/L=8/1441

    آٹے کی چکی میں گاہکوں کا آٹا پیستے وقت جو کچھ گر جاتا ہے اور آٹے کے مالک بھی جسے عام طور پر چھوڑ جاتے ہیں وہ مباح الاصل اشیاء کے حکم میں ہے ،جو چاہے اسے لے کر فائدہ اُٹھا سکتا ہے اور سب سے پہلے جو لے گا وہی اس کا حقدار ہوگا۔

    فی الفتاوی التاتارخانیة :إذا اجتمع في الطاحونة من دقاق المطحن: قال بعضہم یکون ذلک لصاحب الطاحونة، وقال بعضہم لیس لہ ذلک، وہذا أحسن ویکون ذلک لمن سبقت یدہ إلیہ بالرفع․ (الفتاوی التاتارخانیة 7/420)وفی الفتاوی الہندیة :والمجتمع فی الطاحونة من دقاق الطحن لصاحب الطاحونة والأصح أنہ لمن سبقت یدہ إلیہ وکذا الحکم فی کل ما لا یکون من أجزاء الأرض کالرماد والسرقین.[الفتاوی الہندیة 4/ 95)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند