• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177582

    عنوان: میں اپنی والدہ کو اس حال میں دیکھا کہ وہ قبر میں زندہ ہیں...

    سوال: میں نے خواب میں اپنی والدہ کو اس حال میں دیکھا کہ وہ قبر میں زندہ ہیں ذکر کررہیں ہیں اچھی ہیں لیکن چونکہ دنیا میں پیر موڑ کر سوتی تھیں اس لیے قبر میں جب سو رہیں ہیں تو اپنے پیر کو موڑ رہی ہیں تو پیر کو موڑنے میں قبر میں جگہ کم رہی ہے جس کے نتیجے میں والدہ اپنے منجھلے والے بیٹے کو خوب ڈانٹ ڈپٹ کررہی ہے کہ اور چوڑا کیوں نہیں کیے اور لمبا کیوں نہیں بنایا تو میں نے والدہ پکڑ کر باہر نکال کر بیٹھا دیا والدہ اپنے منجھلے بیٹے کو ڈانٹ بھی رہی ہے اور ذکر بھی کر رہی ہے اور میں قبر کو ٹھیک کر رہا ہوں اور والدہ کیلیے بستر لگا رہا ہوں قبر میں اور اگل بگل میں جو قبریں گڑ بڑ ہیں کسی کا دیوار مل گیا ہے والدہ میں ان سب کو ٹھیک کر کے والدہ کو کہ رہا ہوں کی اماں اپ آپ زندہ ہو گیے ہیں ??? اب گھر چلیے جب آپ مر جایے گی تب قبر ۔میں لے آئیں گے تو والدہ کچھ نہیں بولی اسی بیچ میں کسی عالم سے فون پر رابطہ کیا کہ کیا میں اپنی والدہ کو گھر لے جاوَں تو عالم صاحب نے جواب دیا کہ اچھی سے بات کر رہی ہے تو لے جاؤ تو میں نے جواب دیا کہ ہاں اچھی سے بات کر رہی ہے ؟ بس اتنا ہی خواب دیکھا کی آنکھیں کھل گی اور دس منٹ کے بعد فجر کی اذان ہوئی۔ نوٹ؛ میری والدہ آگ سے جل کر انتقال ہوء ی تھی جس کا جودہ مہینہ ہو چکا ہے اور میں نے غالباً تیسرے یا چوتھے مہینے میں بھی انتقال کے اپنی والدہ خواب میں قبر میں زندہ دیکھا ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ اس کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 177582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 716-643/M=08/1441

    خواب میں اشارہ ہے کہ والدہ مرحومہ کا حال، نیک ہے مزید والدہ مرحومہ کے لئے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند