• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177320

    عنوان: دلائل الخیرات کس پبلشر کی ہے؟

    سوال: حضرت میراسوال یہ ہے کہ دلائل الخیرات کس پبلشر کی معتبر ہے؟ برائے کرم اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں، اس لئے کہ ہم ایسے پبلیشر کی کی دلائل خیرات نہیں پڑھنا چاہتے ہیں جس سے ہم شرک میں پڑ جائیں- دعاؤں کی خاص گزارش۔ خیرا

    جواب نمبر: 177320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 670-606/M=07/1441

    دلائل الخیرات کس کس مطبع کی دستیاب ہے یہ ہمیں معلوم نہیں، اور تمام نسخوں میں کون زیادہ معتبر ہے اس کے لئے پوری کتاب پڑھنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس یہ کتاب موجود نہیں ہے، آپ ایسا کر سکتے ہیں کہ ایک دو مطبع سے مذکورہ کتاب حاصل کرکے مقامی کسی مستند عالم یا مفتی صاحب کو دکھا دیں اور اُن سے درخواست کریں کہ وہ پوری کتاب پڑھ کر بتادیں کو کونسے مطبع کی معتبر ہے، امید ہے کہ وہ بہتر راہنمائی فرمائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند