• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177301

    عنوان: خواب میں دلیم بانٹتے دیكھنا؟

    سوال: میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں اپنی بہن کی نند کے ساتھ اپنے محلے کی ایک گلی میں دلیم بانٹ رہا ہوں اور ہم نے اتنی دلیم بانٹ دی کہ ہمارے لئے بھی نہیں بچ رہی تو میں نے پلیٹوں میں بچی کھچی دلیم اکٹھی کر کے اپنے اور اس کے لئے نکالی اور دل میں یہ سوچ رہا ہوں کہ اس عورت کا یہی مسئلہ ہے یہ میانہ روی نہیں رکھتی جیسے اب اتنی زیادہ دلیم ضائع ہو رہی تھی جو میں نے بچائی اور اپنے لئے نکالی۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 177301

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:605-477/N=8/1441

    آپ کے خواب کی تعبیر یہ معلوم ہوتی ہے کہ انسان کو زندگی کے جملہ شعبہ جات میں اعتدال ومیانہ روی اختیار کرنی چاہیے اور ہر طرح کی افراط وتفریط سے بچنا چاہیے۔ اللہ تعالی ہم سب کو توفیق عطا فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند