متفرقات - دیگر

India

سوال # 177229

میرا سوال ہے ۔میرے ایک دوست ہیں ان کے والد کافی وقت پہلے انتقال کرگئے ہیں ابھی کچھ دن قبل وہ میرے دوست کے خواب میں آئے اور ان سے کہا بیٹا میں تمہیں ایک بات بتاؤں اور پھر کہا درود شریف پڑھا کرو اور وہاں ایک کتاب رکھی ہوئی تھی اس کی طرف اشارہ کرکے کہنے لگے یہ کتاب مجھے دیدو اتنے میں ان کی نیند کھل گئی آپ حضرات سے درخواست ہے کہ رہنمائی فرمائیں اس خواب کے بارے میں ۔ جزاکم اللہ خیرا

Published on: Mar 12, 2020

جواب # 177229

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 706-489/SN=07/1441



ماشاء اللہ اچھا خواب ہے، اپنے دوست سے کہہ دیں کہ وہ درود کی کثرت کرے، اپنی زندگی میں نبی علیہ الصلاة والسلام کی سنتوں کو زندہ کرے اور دینی علوم حاصل کرنے کی طرف توجہ دے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات